بھارت کا علاج کے منتظر تمام پاکستانی مریضوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
دیوالی کے پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیرالتوا کیسز میں طبی ویزے جاری کرے گا، بھارتی وزیرخارجہ : فوٹو : فائل

دیوالی کے پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیرالتوا کیسز میں طبی ویزے جاری کرے گا، بھارتی وزیرخارجہ : فوٹو : فائل

نئی دلی: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے دیوالی کی خوشی میں علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیرالتوا کیسزمیں طبی ویزے جاری کرے گا۔ جب کہ بھارتی وزیرخارجہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کئے جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مجھے گردے کی پیشکش کرنے والوں میں زیادہ مسلمان ہیں، سشما سوراج

واضح رہے کہ متعدد پاکستانیوں نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹویٹر پر درخواست کی تھی کہ انہیں بھارت میں علاج کے لئے ویزے جاری کئے جائیں جس پر سشماسوراج نے بھی جواب میں ویزے جاری کرنے کی حامی بھری اور ان سے کہا کہ آپ تمام لوگ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں ہم نے انہیں ویزے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔