معاشرے میں  بہت سے معاملات بہتر كرنے كی ضرورت ہے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک  جمعرات 19 اکتوبر 2017
جذبات کے بجائے ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں، جسٹس ثاقب نثار - فوٹو: فائل

جذبات کے بجائے ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں، جسٹس ثاقب نثار - فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ جذبات کے بجائے ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں جب کہ معاشرے میں  بہت سے معاملات بہتر كرنے كی ضرورت ہے۔  

تحریك انصاف كے عمران خان اور جہانگیر ترین كی اہلیت كے خلاف حنیف عباسی كی درخواستوں  كی سماعت كرتے ہوئے چیف جسٹس نے كہا ادارے پر تنقید كا نوٹس لینے كو كہا جاتا ہے اور كہتے ہیں كہ آپ كی اپنی ساكھ دائو  پر لگی ہے لیكن میں  نے ملك كا مفاد دیكھناہے، جذبات پرفیصلے نہیں  كرنے جب کہ معاشرے میں  بہت سے معاملات بہتر كرنے كی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔