ملتان کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کا کٹا بازو جوڑ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اکتوبر 2017

ملتان: نشتر برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 8 سالہ بچے کا کٹا بازو جوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں گزشتہ روز 8 سالہ جہانگیر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچے کا ہاتھ جوڑدیا۔

ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر پلاسٹک سرجری ڈاکٹر بلال سعید، ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر عمیر رحیم اور ڈاکٹر طارق سعید پر مشتمل ٹیم نے 8 سالہ بچے جہانگیر کا آپریشن کیا جب کہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔