مریم نواز کے سمدھی کے گھر پر روکنے کے واقعے کو بڑھا کر پیش کیا گیا، گورنر سندھ

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اکتوبر 2017
رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑاتاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا، گورنر سندھ۔ فوٹو : فائل

رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑاتاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا، گورنر سندھ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی کے گھر کے باہر ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ہے لیکن میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میری غلطی یہ تھی کہ میں وہاں پروٹوکول کے ساتھ نہیں گیا، ہر جگہ پروٹوکول کے ہمراہ جانا پسند نہیں جب کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ کچھ بھی نہیں ہے تاہم میڈیا کے سامنے کہانی کچھ کی کچھ بن گئی۔ مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر رش کے سبب گیٹ پر کھڑا ہونا پڑا تاہم فون کرنے کے بعد دروازہ کھول دیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر سندھ مریم نوازسے ملنے پہنچے تو کسی نے دروازہ ہی نہ کھولا

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ محمد زبیر اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے چوکیدار نے اندر داخلے کی اجازت نہ دی جس پر وہ باہر انتظار کرتے رہے مگر کافی دیر انتظار کے بعد وہ روٹھ کر واپس چلے گئے تاہم بعد میں انہیں اندر بلا لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔