بڑی بہن سے منگنی توڑ کر چھوٹی سے شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اکتوبر 2017
کاشف نے فروا سے منگنی توڑ کر اسکی چھوٹی بہن سے شادی کرلی جس کا ملزمہ کو رنج تھا۔ فوٹو: فائل

کاشف نے فروا سے منگنی توڑ کر اسکی چھوٹی بہن سے شادی کرلی جس کا ملزمہ کو رنج تھا۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالا: شوکت آباد کے علاقے میں لڑکی نے چھری کے وار کرکے سابق منگیتر کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شوکت آباد میں لڑکی نے چھری کے وار کرکے اپنے بہنوئی اور سابقہ منگیتر وقاص کو زخمی کردیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 25 سالہ وقاص نے چار ماہ قبل ہی ملزمہ فروا کی چھوٹی بہن انعم سے شادی کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی لڑکے نے بڑی بہن سے منگنی توڑ کر اس کی چھوٹی بہن انعم سے کورٹ میرج کرلی تھی جب کہ ملزمہ فروا کو اس بات کا غصہ تھا اور وہ وقاص کے ساتھ ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔ موقع پاتے ہی اس نے سابقہ منگیتر کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔