پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اکتوبر 2017
محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب حکومت نے رینجرز کو صوبے بھر میں سرچ آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پنجاب رینجرز کی شکار کیلیے آنے والےعرب شہزادوں کی سیکیورٹی سے معذرت

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشت گردی کی پے در پے وارداتوں کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے گزشتہ برس رینجرز کو خصوصی اختیارات تفویض کئے تھے اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہونی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔