موٹاپا چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ ہے، ماہرین طب

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
ڈبلیو ایچ اوکے اقدامات کے نتیجے میں افریقہ میں کینسر کی بڑھتی شرح پر قابو پایا گیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی۔ فوٹو: فائل

ڈبلیو ایچ اوکے اقدامات کے نتیجے میں افریقہ میں کینسر کی بڑھتی شرح پر قابو پایا گیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ موٹاپا چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے ڈاؤ میڈیکل کالج سول اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ آنکالوجی ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام بریسٹ کینسر آگہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈبلیو ایچ اوکے اقدامات کے نتیجے میں افریقہ میں کینسر کی بڑھتی شرح پر قابو پایا گیا۔ اسی انداز میں پاکستان میں بھی پولیومہم کی طرز پر ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ملک کے مختلف اسپتالوں میں کینسر کے علاج کے ماہرین نے مقالے پیش کیے، ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر کرتار دوانی نے کہاکہ بریسٹ کینسر خواتین میں تیزی سے پھیلنے والا کینسر ہے اس کی شرح 25 فیصد ہے۔ امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں8 میں سے ایک عورت کوئی مرض لاحق ہوتاہے۔

پروفیسر صبا سہیل نے کہاکہ سول اسپتال میں ہونے والے میموگرافک ٹیسٹ کے مطابق پاکستان کی45 سال سے 49سال کی خواتین میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے، کراچی میں 40 ہزار خواتین سالانہ اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں،یہ شرح ترکی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔