پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین مجوزہ سیریز کا امکان ختم

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
پی سی بی جنوبی افریقہ کا جواب نہ آنے پر مایوس ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پی سی بی جنوبی افریقہ کا جواب نہ آنے پر مایوس ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

 لاہور:  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین مجوزہ سیریز کے امکانات ختم ہوگئے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی نے باہمی سیریز کی پیشکش کی تھی لیکن جنوبی افریقہ نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے کیلیے کام تیز کر دیا ہے۔ ایونٹ  گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے التوا سے میسر آنے والے فارغ وقت میں نومبر کے پہلے ہفتے سے دسمبر کے وسط تک منعقد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقہ کرکٹ کے حکام نے پاکستان کی پیشکش پر توجہ نہیں دی، بورڈ کے اجلاس میں یہ معاملہ زیرغور ہی نہیں آیا، پی سی بی جنوبی افریقہ کا جواب نہ آنے پر مایوس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔