ملک میں ہر گراؤنڈ پر تمام سہولتیں دینا ممکن نہیں، نجم سیٹھی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
اسلام آباد اسٹیڈیم پر بورڈ کے بے تحاشہ اخراجات ہورہے ہیں جو کسی طور سود مند نہیں، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد اسٹیڈیم پر بورڈ کے بے تحاشہ اخراجات ہورہے ہیں جو کسی طور سود مند نہیں، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک کے ہرگراؤنڈ کو تمام ترسہولیات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والے کرکٹرز کودوران مقابلہ مناسب سہولیات درکار ہوتی ہیں۔ لاڑکانہ کے گڑھی خدابخش کرکٹ اسٹیڈیم پر بھی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں، دوسری جانب اسلام آباد اسٹیڈیم پر وزارت ماحولیات کے اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ اس میدان پر بورڈ کے بے تحاشہ اخراجات ہورہے ہیں جو کسی طور سود مند نہیں۔

نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ کے نظام میں تمام 16 ریجنز کو بھرپور نمائندگی کا حق مل رہا ہے، تاہم بڑے ریجن کی خواہش ہے کہ ان ریجنزکی تعداد میں کمی لائی جائے، پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں ہر ریجن کو ترتیب وار نمائندگی دینے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔