کرپشن پر محکمہ آبپاشی اور ورکس اینڈ سروسز کے 25 افسران فارغ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
نیب کو رضاکارانہ رقوم واپس کرنے والے افسران کو اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

نیب کو رضاکارانہ رقوم واپس کرنے والے افسران کو اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

 کراچی: محکمہ آب پاشی کے 19 اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 6 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

کرپشن کا اعتراف کر کے قومی احتساب بیورو کو رضاکارانہ رقوم واپس کرنے والے سندھ کے سرکاری افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم محکمہ آب پاشی اور ورکس اینڈ سروسز کے25 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ محکمہ آب پاشی کے 19 اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 6 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ ان افسران کو عہدوں سے ہٹا کر محکمے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ آب پاشی کے ہٹائے گئے افسران میں گریڈ18 کے9، گریڈ 17 کے 6 جبکہ گریڈ16کے 3افسران شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ ورکس اینڈ سروسزکے عہدوں سے ہٹائے گئے افسران میں 4 افسران گریڈ17 اور ایک گریڈ 18کا افسرشامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔