سبی میں چوکی پر فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سبی: مل چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں تعینات اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان چوکی پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا اورفائرنگ، انسپکٹر سمیت 8 اہلکار شہید

تاحال واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل بدھ کو بھی کوئٹہ میں خودکش حملے اور فائرنگ میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔