پنجاب کو چور لٹیروں سے مکمل پاک کیا جائے گا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017

حکومت فنڈز اس لیےخرچ کرتی ہے تاکہ عوام کوبہترین ماحول ملے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

حکومت فنڈز اس لیےخرچ کرتی ہے تاکہ عوام کوبہترین ماحول ملے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں کو بہترین تربیت دلوائی گئی ہے اورڈولفن فورس کا امیج بہتربنانےمیں جوان اپنا کردارادا کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں 696 جوانوں نے حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا اور ترک حکومت نے اس کے لیے بھرپور مدد کی، ہم چاہتے ہیں ترکی کی ڈولفن فورس جیسا معیار یہاں بھی قائم کریں، پنجاب پولیس میں ہزاروں اہل کاروں کو بھرتی کرکے تربیت دی گئی اور امید ہے کہ ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا امیج بہتربنائے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ڈولفن فورس کا امیج بہتربنانےمیں جوان اپناکردارادا کریں، ڈولفنز خود کواہل ثابت کریں اورحسن سلوک سے عوام کا دل جیتیں، حکومت فنڈز اس لیےخرچ کرتی ہے تاکہ عوام کوبہترین ماحول ملے، لاہورمیں ڈولفن فورس کی لانچنگ ہوچکی، اب باقی شہروں میں بھی جانا ہے جبکہ چور لٹیروں سے پنجاب کومکمل پاک کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔