مفتی قوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل؛ سی سی یووارڈ منتقل

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
مفتی قوی کو دو روز قبل سینے میں تکلیف کے باعث تھانے سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

مفتی قوی کو دو روز قبل سینے میں تکلیف کے باعث تھانے سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی کا عمل مکمل کرکے انہیں سی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث عبدالقوی کو دو روزقبل ملتان کی عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، تاہم  مفتی قوی کو رات کے وقت سینے میں تکلیف کے باعث تھانے سےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ عبدالقوی کا علاج کارڈیالوجی اسپتال میں جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسپتال انتظامیہ کے مطابق عبدالقوی کی سی ٹی انجیوگرافی اورانجیو گرام  کا عمل مکمل کرلیا گیا ہےاور انہیں ٹیسٹ کے بعد دوبارہ سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، سی ٹی انجیوگرافی اورانجیو گرام کاٹیسٹ 30 منٹ تک جاری رہا۔انجیو گرافی کے بعد مفتی قوی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا امکان ہے تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ لگایا جاسکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار

واضح رہے کہ اپنی متنازعہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے باعث شہرت حاصل کرنےوالی پاکستانی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفتی عبد القوی کو دوروز قبل سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا، جب کہ مفتی قوی پر قندیل کے بھائی کو قتل کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔