راناثناللہ کی نااہلی کے لئے انٹراکورٹ اپیل دائر

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
صوبائی وزیرقانون آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عدالت انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے، اپیل کنندہ۔ : فوٹو: فائل

صوبائی وزیرقانون آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عدالت انہیں صوبائی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے، اپیل کنندہ۔ : فوٹو: فائل

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نااہلی کے لئے ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کے وزیرقانون راناثناللہ کی نااہلی کے لئے انٹرکورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیرقانون راناثنااللہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہوتے، رانا ثنااللہ

اپیل میں  مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے منفی بیانات دیئے، اس طرح کے بیانات ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا مؤجب بن سکتے ہیں، صوبائی وزیرقانون آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے لہذٰا عدالت فوری طور پر رانا ثنااللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔