کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
خودکش حملہ آور نے کیڈٹس کی بس کو نشانہ بنایا جس میں 4 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو: فائل

خودکش حملہ آور نے کیڈٹس کی بس کو نشانہ بنایا جس میں 4 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے جیسے ہی کیڈٹس کی بس روانہ ہوئی حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں بس میں موجود 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔

ترجمان افغان وزارت دفاع نے کیڈٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کیڈٹس کا تعلق داؤد خان ملٹری اکیڈمی سے تھا جو ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ افغانستان میں دو مساجد پر خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق

واضح رہے 24 گھنٹوں کے اندر یہ افغانستان میں تیسرا خودکش دھماکا تھا، گزشتہ روز 2 مختلف مساجد میں خود کش حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی اموات ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔