کوہلومیں بارودی سرنگ کا دھماکا؛ ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
سیكیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

۔ فوٹو: فائل

سیكیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ۔ فوٹو: فائل

کوہلو: تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوہلومیں تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مولوی شمبوخان جاں بحق جب کہ نواب خان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ كردیا گیا اور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔