- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس دیدی
لاہور: لاہور میں سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس دیدی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پی سی بی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو جاری کیے جانے والے خط میں لاہور میں 29اکتوبر کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کیلیے گرین سگنل دیتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ میچ کو براہ راست نشر کرنے کیلیے آنے والے 17 بھارتی براڈ کاسٹرز کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے بھی گرین سگنل دیا جا چکا جب کہ اس حوالے سے این اوسی پیر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، سری لنکن ٹیم کو لاہور میں صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا،ٹیموں کی سیکیورٹی کیلیے پاک فوج اور رینجرز سے مدد لی جائے گی۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے دیگر اضلاع سے افسروں و اہلکاروں کو لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
6 ڈی پی اوز، 30ڈی ایس پیز،الیٹ فورس کی 100 ٹیمیں بشمول 6 ریزروز اسنائپرز، 50پی سی ریزروز اور 150ریزروز پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام افسران و اہلکاروںکو27اکتوبر تک لاہور پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
تماشائیوں کو 38 اسپیڈوبس اور30 کوسٹرز پر مشتمل شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 20 اور نجی ہوٹل میں 8 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال 27 اکتوبر کو فعال کردیے جائیں گے، اسٹیڈیم میں سیاسی نعرے بازی پر پابندی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔