سرفراز کا بابر اعظم کو نیا میانداد قرار دینے کے سوال پر خوبصورتی سے جواب

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
بابر اعظم بھی ہمارے لیے ایک خاص پلیئر اور بیٹ کے ساتھ عمدہ پرفارم کررہے ہیں، کپتان۔ فوٹو:فائل

بابر اعظم بھی ہمارے لیے ایک خاص پلیئر اور بیٹ کے ساتھ عمدہ پرفارم کررہے ہیں، کپتان۔ فوٹو:فائل

شارجہ: پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کو نیا جاوید میانداد قرار دینے کے سوال کا خوبصورتی سے جواب دیدیا۔

چوتھے ون ڈے کے بعد ایک سری لنکن صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا بابر اعظم پاکستان کیلیے نئے جاوید میانداد ہیں؟ اس پر سرفراز نے کہا کہ ہم ڈریسنگ روم میں ایسی باتیں نہیں کرتے، میانداد ایک لیجنڈ ہیں، پاکستان میں اور بھی بہت سے عظیم کرکٹرز آئے ہیں، بابر اعظم بھی ہمارے لیے ایک خاص پلیئر اور بیٹ کے ساتھ عمدہ پرفارم کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے اور مستقبل میں ان کا شمار بھی لیجنڈ پلیئرز میں ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔