باپ بیٹوں کی 5 جوڑیاں ایک ساتھ کھیلنے لگیں

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
میٹ بیلی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک ہی کلب کا حصہ ہیں۔ فوٹو: فائل

میٹ بیلی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک ہی کلب کا حصہ ہیں۔ فوٹو: فائل

سڈنی: آسٹریلوی اسٹیٹ نیوساؤتھ ویلز کے شہر ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیمیں ’فیملی افیئر‘ بن گئیں۔

ساٹیل میں سیکنڈ گریڈ ٹیموں میں باپ بیٹوں کی 5 جوڑیاں ایک ساتھ ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ مجموعی طور پر 5 باپ اور 6 بیٹے کھیل رہے ہیں۔

کرس نیل اپنے 2 بیٹوں لیوک اور ٹام کے ساتھ کھیلتے ہیں، کیل میک میلان وکٹ کیپنگ کرتے جبکہ ان کے بیٹے ہیری فیلڈ میں ہوتے ہیں، جیس بکل اپنے والد روڈ کے ہمراہ ایکشن میں ہوتے ہیں، جیک ہارسمین اپنے والد ڈیو کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں شامل جبکہ میٹ بیلی بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک ہی کلب کا حصہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔