سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی

بزنس ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
سونے کی تولہ قیمت 52 ہزار 900 اور 10 گرام 45 ہزار 342 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی تولہ قیمت 52 ہزار 900 اور 10 گرام 45 ہزار 342 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ روز معمولی کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر گھٹ کر1280 ڈالر فی اونس ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ اور 10گرام قیمتیں بالترتیب 100 اور 86 روپے کم ہوگئیں جس کے نتیجے میں سونے کی تولہ قیمت 52 ہزار 900 اور 10 گرام 45 ہزار 342 روپے ریکارڈ کی گئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 760 اور 10گرام 8.57 روپے گھٹ کر 651.42 روپے رہ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔