دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہیں، ترجمان دفترخارجہ

ویب ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ریاستوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ریاستوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے، ترجمان دفترخارجہ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق پاکستان کابل ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اورخوفناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

ترجمان دفترخارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہیں جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ریاستوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔