شہباز شریف کا پشاور ریپڈ بس منصوبے پر شاعرانہ تبصرہ

ویب ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
عمران خان میٹرو بس منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

عمران خان میٹرو بس منصوبے پر مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاور ریپڈ بس منصوبے پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی ان کی پیروی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ریپڈ بس منصوبہ کا افتتاح کیا ہے حالانکہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان ماضی میں لاہور میں میٹرو بس منصوبے پر مسلم لیگ (ن) اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پشاور میں میٹروبس چلانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر شاعرانہ بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ
وہ جو کترا کےگزرتا تھامرےسائے سے
اب سنا ہےکہ مرےنقش قدم ڈھونڈتا ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔