پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے شکست دی ۔ فوٹو : ایشین ہاکی فیڈریشن

تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے شکست دی ۔ فوٹو : ایشین ہاکی فیڈریشن

ڈھاکا: ایشین ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے مات دیکر تیسری پوزیشن لے لی۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے مات دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ بھارت نے ملائیشیا کو 2-1 سے قابو کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کردیا

واضح رہے گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کردیا جب کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔