- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ہریتھک کی فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ’’جادو‘‘ کا کردار کس اداکار نے ادا کیا ؟
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ میں دوسرے سیارے سے آنے والے ایلین ’جادو‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا راز کھل گیا۔
بالی ووڈ میں آج تک بچوں کے لیے بےشمار فلمیں بنیں لیکن ان میں سے چند ایک ایسی ہیں جنہیں صرف بچوں نے ہی پسند نہیں کیا بلکہ ان کا شمار آج تک ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں ہوتا ہے اور ایسی ہی ایک فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انڈسٹری میں اپنے ڈانس اور ایکشن سے شہرت پانے والے اداکار ہریتھک روشن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
فلم ’کوئی مل گیا‘ میں ہریتھک روشن نے ذہنی معذور بچے کا کردار ادا کیا تھا جو عمر میں بڑا ہونے کے باوجود بچوں جیسی ذہنیت رکھتا تھا اور بچوں میں ہی خوش رہتا تھا لیکن فلم میں لیڈ رول میں ہونے کے باوجود ہریتھک سے زیادہ ’جادو‘ کا کردار مشہور ہوا تھا، جو دوسری دنیا سے آیا ہوا ایک ایلین تھا لیکن یہ بات آج تک کوئی نہیں جان سکا کہ وہ کردار کس نے ادا کیا تھا لیکن بالآخر یہ راز 14 سال بعد کھل ہی گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کوئی مل گیا‘ میں جادو کا کردار اداکار اندراودان پروہٹ نے ادا کیا جب کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن نے اس بات کو مداحوں سے پوشید رکھا مگر کچھ عرصہ قبل فلم کی تصاویر لیک ہونے سے یہ راز افشا ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔