- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
برطانیہ میں 48 سالہ خاتون 18اسقاط حمل کے بعد ماں بن گئی
لندن: برطانیہ میں 48سالہ لوئس کے گھر 18 اسقاط حمل کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانیہ کے شہرسوینڈن سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ لوئس وارنفورڈ 18 مرتبہ اسقاط حمل کی اذیت سے گزرنے کے بعد آخرکار اولاد کی نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔ لوئس وارنفورڈ کے جسم میں ایسے زہریلے خلیے پیدا ہوگئے تھے جو جنین کو نشوونما کے مراحل میں داخل ہونے کےبعد ختم کردیتے تھے۔
لوئس کے شوہر مارک کا کہنا تھا کہ 80 ہزار پاؤنڈعلاج معالجے پر خرچ کرنے کے باوجود 20 سال کا عرصہ اذیت میں گزارا لیکن آخرکار میری بیوی امید سے ہوئی اور ڈاکٹرزکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہمارا بیٹا ولیم پیدا ہوا۔
لوئس وارنفورڈ کا غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اولاد کی نعمت حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، میں جتنی مرتبہ ناکام ہوئی اولاد کی خواہش اتنی ہی شدت سے میرے اندر جاگتی رہی اور یہ میری آخری کوشش تھی جس میں کامیاب ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کے بعد عورت کی زندگی میں جو اندھیرا چھا جاتا ہے وہ لمحات ناقابل بیان ہیں لیکن تمام تکالیف کے بعد آخرکارمیں ماں بن گئی اس سے بڑی خوشی میرے لئے کوئی اور نہیں ہوسکتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔