نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل، سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 23 اکتوبر 2017
سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور ان کی جدہ میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور ان کی جدہ میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ فوٹو: فائل

 لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا اور وہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی آگئی اور اب وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور اسی دوران وہیں اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی جدہ میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے آج لاہور واپسی آنا تھا جہاں لیگی کارکنان نے ان کا استقبال کرنا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔