- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
دبئی میں نماز کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی
دبئی: دبئی میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے نماز اداکرنے والے پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر سیف موحائر المزروئی کے مطابق دبئی میں کسی بھی سڑک پر گاڑی پارک کرکے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنےپر 500 درہم (ساڑھے 14 ہزار روپے) مالی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دبئی پولیس کی جانب سے یہ اقدام ہفتے کو شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز ایک کار سوار اپنی گاڑی پارک کرکے سڑک کنارے نماز اداکررہا تھا کہ اس دوران مزید افراد بھی نماز پڑھنے رک گئے۔ ادائیگی نماز کے دوران وہاں سے گزرنے والی ایک تیز رفتار گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر نمازیوں پر چڑھ گئی۔
اس خوفناک حادثے میں 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید 6شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نماز ادا کرنے والوں کو 15منٹ قبل ہی وہاں سے گزرنے والی پولیس موبائل نے مسجد میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے پولیس کی بات کو نظر انداز کیا جو خونی حادثے کا سبب بنا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی پولیس کے لیے جدید ترین ڈرون بائیک متعارف
ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پیش آنے والا خوفناک حادثہ ان ڈرائیورز کے لیے واضح پیغام ہے جوسڑک کنارے نماز ادا کرتے ہیں۔ان ڈرائیورز کو سمجھ لیناچاہیے کہ روڈسائیڈ نماز ادا کرنا کس قطر خوفناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی شہر میں تقریباً ہر علاقے میں ہی مساجد قائم ہیں جہاں اطمینان سے نماز ادا کی جاسکتی ہیں تاہم سپرہائی ویز پر پیٹرول پمپ ادائیگی نماز کے لیے ایک محفوظ مقام ہے۔
پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک حادثات کی وجہ بن رہا ہے جب کہ ہائی وے پر حادثات ہونے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ پولیس کے لیے یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں کہ ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے پارک کرکے نماز ادا کرے خصوصاً ہائی ویز پر ایسا عمل قطعی طور پر قابل قبول نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔