بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

ویب ڈیسک  پير 23 اکتوبر 2017
بچہ کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران تیندوے نے حملہ کردیا۔ فوٹو؛ فائل

بچہ کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران تیندوے نے حملہ کردیا۔ فوٹو؛ فائل

اتر پردیش: ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں امرت پور میں جنگل کے قریب تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 10 سالہ اندریش گنے کے کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران تیندوے نے حملہ کیا جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : برطانوی چڑیا گھر میں شیر نے خاتون ملازمہ کو ہلاک کردیا

واقعہ کے بعد بچے کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس سال میں دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل جولائی میں بھی تیندوے نے حملہ کرکے ایک اور بچہ کو ہلاک کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔