سری لنکن سیکیورٹی وفد 25 اکتوبر کو پاکستان آئے گا

عباس رضا  پير 23 اکتوبر 2017
سیکیورٹی کیلیے دیگر اضلاع کی پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی کیلیے دیگر اضلاع کی پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد 25 اکتوبر کو پاکستان آئے گا۔

سری لنکن سیکیورٹی وفد یہاں پر ٹیم کی سیکیورٹی کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ بورڈ کو بھیجے گا جس کے بعد ٹیم یو اے ای سے لاہور کیلیے بھیجی جائے گی۔ 29 اکتوبر کو شیڈول میچ کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور میچ کیلیے وزارت داخلہ کلیئرنس بھی دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ  مہمان ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹو کول دیا جائے گا اورسیکیورٹی کیلیے دیگر اضلاع کی پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی۔ 6 ڈی پی اوز، 30 ڈی ایس پیز، ایلیٹ فورس کی 100 ٹیمیں، بشمول 6 ریزروز اسنائپرز، 50 پی سی ریزورز اور 150 ریزورز پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔