عمران خان کو بدکار ہونے کے باعث سیہون دربار میں حاضری سے روکا گیا، رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک  پير 23 اکتوبر 2017
سہون شریف دربار کے مجاور سمجھے ہوں گے کہ یہ بدکار آدمی ہے اگر اندر گیا تو درگاہ کی بے حرمتی ہوگی، رانا ثنا اللہ: فوٹو : آن لائن

سہون شریف دربار کے مجاور سمجھے ہوں گے کہ یہ بدکار آدمی ہے اگر اندر گیا تو درگاہ کی بے حرمتی ہوگی، رانا ثنا اللہ: فوٹو : آن لائن

فیصل آباد: پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سیہون شریف کے مجاوروں نے شاید عمران خان کو ناپاک سمجھتے ہوئے درگاہ میں جانے سے روکا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سیہون شریف کے مجاوروں نے عمران خان کو شاید ناپاک سمجھتے ہوئے مزار میں جانے سے روک دیا، لگتا ہے کہ مجاروں نے عائشہ گلا لئی کا بیان سن لیا ہوگا۔ وہ سمجھے ہوں گے کہ یہ بدکار آدمی ہے اگر اندر گیا تو مزار کی بے حرمتی ہوگی، عمران خان کو داتا دربار میں حاضری سے اس لئے نہیں روکا جاتا کہ شاید دربار کی کرامت سے ان کی بدکاری میں کمی آجائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کو درگاہ لال شہباز قلندر پر جانے سے روک دیا گیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور حکومت کا ختم نبوت پر کامل یقین ہے اور علمائے کرام کی نشاندہی پر انتخابی اصلاحات ترمیمی بل کے حلف نامے میں ہونے والی غلطی کو درست کردیا گیا ہے، علما کو بھی چاہئے کہ اس حساس معاملے کو سیاست کی نذر نہ ہونے دیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔