دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  منگل 24 اکتوبر 2017
سابق کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو غربت اور اندھیرے کے تحفے دیے، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو: فائل

سابق کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو غربت اور اندھیرے کے تحفے دیے، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نےوسائل لوٹے، بجلی بحران پرتوجہ نہیں دی اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں غربت،افلاس ،بےروزگاری اوراندھیرے ہیں انہی کرپٹ زدہ حکمرانوں نے قوم کو تاریکی کے تحفے دیے اور نندی پور پاورپلانٹ بھی ان ہی لٹیروں کی ہوس زر کا شکار ہواجب کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کے راستے پرگامزن کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوام ذاتی مفادات والے سیاستدانوں کا احتساب کریں گے، شہبازشریف

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں،1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا،قوم کو بجلی بحران سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا قوم اندھیروں میں دھکیلنےاورملکی ترقی روکنےوالوں کو کبھی قوم معاف نہیں کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔