بھارتی جبرکشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں کچل سکتا، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 27 اکتوبر 2017
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، شاہد خاقان عباسی: فوٹو: فائل

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، شاہد خاقان عباسی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کشمیریوں کوان کی قربانیوں اورجدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جبرواستبداد کشمیریوں کوان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کشمیرمیں یوم سیاہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کوقربانیوں اورجدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 اکتوبر1947 کوبھارتی فورسز نے جموں وکشمیرپرزبردستی قبضہ کیا جب کہ متعدد بھارتی رہنماؤں کے وعدوں کے برعکس بھارت کشمیریوں کوان کاحق نہیں دے رہا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیری میں انسانیت سوزمظالم کی دنیامیں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبرواستبداد کشمیریوں کوان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا جب کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم  اجاگرکرنے کے لئے آج ملک بھرمیں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔