’پدماوتی‘ کے ڈائریکٹر کا فلم کے کئی سین کاٹنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 31 اکتوبر 2017
فلم ’پدماوتی‘ کا دورانیہ 210 منٹ یعنی ساڑھے 3 گھنٹے کے لگ بھگ ہے۔ فوٹو: فائل

فلم ’پدماوتی‘ کا دورانیہ 210 منٹ یعنی ساڑھے 3 گھنٹے کے لگ بھگ ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: پدماوتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے کئی حصے کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ میں آج کل سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پدماوتی‘ کا بڑا چرچا ہے، فلم میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی تشہیر بھی جاری ہے جب کہ فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا لیکن فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے اب فلم کے کئی حصے کاٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں: فلم ’پدماوتی‘ ایک بار پھرمشکلات کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’پدماوتی‘ کا دورانیہ 210 منٹ یعنی ساڑھے 3 گھنٹے کے لگ بھگ ہے، فلم کی پروڈکشن ٹیم کا خیال ہے کہ ناظرین کے لئے سینماگھروں میں اس قدر طویل فلم کو دیکھنا مشکل ہوجائے گا، اس کے علاوہ سینما گھروں کے شوز کے اوقات کار بھی مخصوص ہوتے ہیں، اتنی طویل فلم کا دوسرے شوز پر اثر پڑے گا۔ اس لئے بہتر یہی ہوگا کہ فلم کو مختصر کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔