ڈیرہ بگٹی اور لورالائی سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ایف سی

ویب ڈیسک  بدھ 1 نومبر 2017
فرنٹیئر كور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی  ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

فرنٹیئر كور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

فرنٹیئر كور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی كے علاقے الیاسی اور لورالائی كے علاقے جلال میں دہشت گردوں كے خلاف كارروائی کرکے اینٹی ٹینک مائنز، سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، مارٹر گولے، 29 راؤنڈز، 82 مارٹر كے راؤنڈز، 4 ایس ایم جیز، 1 پسٹل اور بھاری مقدارمیں گولیاں برآمد كرلیں۔

ذرائع كے مطابق گزشتہ روز پاكستان كورسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان كے علاقے پسنی میں ساحل سمندر كے قریب پہاڑی سلسلوں میں چھپائی گئی 480 كلوگرام اعلیٰ كوالٹی كی منشیات برآمد لی جس كی عالمی منڈی میں قیمت 57 كروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے جب کہ یہ منشیات پاكستان كے مشرق وسطیٰ اسمگل ہونا تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔