محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج انگلینڈ میں ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 1 نومبر 2017
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2بار رپورٹ ہوچکا، اب وہ پھر شکوک کی زد میں ہیں۔ فوٹو: پی سی بی

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2بار رپورٹ ہوچکا، اب وہ پھر شکوک کی زد میں ہیں۔ فوٹو: پی سی بی

 لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ آج ہوگا۔

آل راؤنڈر اس مقصد کیلیے انگلینڈ پہنچ  چکے ہیں، سری لنکا سے سیریز کے ابوظبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بولنگ کرتے وقت بازو  کا خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی 2بار رپورٹ ہوچکا، ایک سالہ پابندی کے بعد انھوں نے درستگی کا عمل کیا اور کلیئر ہوگئے،اب وہ پھر شکوک کی زد میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔