انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے، علیم ڈار

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 1 نومبر 2017
آئی سی سی آفیشلز کو بتایا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے وہ یہاں آئیں، آئی سی سی امپائر۔
 فوٹو: ایکسپریس نیوز

آئی سی سی آفیشلز کو بتایا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے وہ یہاں آئیں، آئی سی سی امپائر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گجرات:  آئی سی سی امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے۔

علیم ڈار نے کہا کہ بورڈ نے پہلے مرحلے میں ورلڈ الیون کو مدعو کرنے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے دروازے کھلنا اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچ کرانا پی سی بی کی اچھی کاوش ہے، جلد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

فلاحی ادارے کی فنڈ ریزنگ مہم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے آئی سی سی آفیشلز کو بتایا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے وہ یہاں آئیں، امید ہے مزید انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی پرفارمنس نہیں دی حالانکہ اصل کرکٹ ٹیسٹ ہی ہے،اس میں ہی بیٹسمین اور بولر کی کارکردگی کا علم ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔