مریم نواز کی شکایت پر پیمرا کے 5 لاکھ جرمانے کے خلاف چینل 24 کی درخواست خارج

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 1 نومبر 2017
 10جون 2016 کو پروگرام میں مریم نواز شریف کے بارے میں غلط رپورٹ نشر کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

10جون 2016 کو پروگرام میں مریم نواز شریف کے بارے میں غلط رپورٹ نشر کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کا عائد 5 لاکھ روپے جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے چینل 24 کی درخواست خارج کردی ہے۔

عدالت نے اینکر پرسن مبشر لقمان کی طرف سے پروگرام ’کھرا سچ‘ میں مریم نوازشریف پر جھوٹے الزام لگانے کی پاداش میں پیمرا کا عائد 5 لاکھ روپے جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے چینل 24 کی درخواست خارج کردی ہے۔

واضح رہے کہ 10جون 2016 کو پروگرام میں مریم نواز شریف کے بارے میں غلط رپورٹ نشر کی گئی تھی کہ انھوں نے وفاقی سیکریٹریوں کے اجلاس کی صدارت کی اور امور حکومت چلانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے دوران تصویردکھائی گئی کہ مریم نوازشریف اس اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں جبکہ حقیقت میں وہ تصویر ایک ایسے اجلاس سے متعلق تھی جس میں مریم نوازشریف بطورچیئرپرسن وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام شریک تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔