پی آئی اے کا چترال، گلگت، اسکردو، گوادر، پسنی، ژوب روٹس بند کرنے پر غور

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 1 نومبر 2017
گزشتہ سال پی آئی اے کا طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 35 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔  فوٹو: فائل

گزشتہ سال پی آئی اے کا طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 35 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ فوٹو: فائل

پشاور: مالی خسارے کے باعث چترال، گلگت، اسکردو، گوادر، پسنی، ژوب روٹس پر پی آئی اے نے اپنی پروازیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کو چترال، گلگت، اسکردو، گوادر، پسنی، ژوب روٹس پر کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دیگر ایئرلائنز ان روٹس پر اپنی پروازیں نہیں چلا رہی ہیں۔ پالپا کے کیپٹن خالد کے مطابق پی آئی اے طیارے کی لیز کی مد میں ایک لاکھ روپے فی گھنٹہ سے زائد ادا کررہی ہے، امریکا روٹ کی بندش کے بعد بارسلونا، میلان اور پیرس کے روٹ بھی بند کرنا تباہ کن ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے کا طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 35 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جبکہ پی آئی اے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، اوپن اسکائی پالیسی کے باعث پی آئی اے کو شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حال ہی میں امریکا کیلیے بھی پروازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا تھا اور اب ممکنہ طور پر مزید غیرملکی روٹس کو بند بھی کیا جا رہا ہے جس سے پی آئی اے کو مزید اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔