جہانیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 1 نومبر 2017
ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

جہانیاں: نواحی گاؤں 148 دس آر میں زہریلا کھانا کھانے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جہانیاں میں نواحی گاؤں 148 دس آر میں زہریلا کھانا کھانے سے 4 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ڈی ایس پی سرکل کا کہنا ہے کہ متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفتیش کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔