نائجیریا کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 1 نومبر 2017
فوری طور پرحملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ فوٹو: فائل

فوری طور پرحملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ فوٹو: فائل

ابوجا: نائجیریا کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش بمبار نے مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکا فجر کے وقت ہوا اور  خودکش حملہ آور نمازی کے بھیس میں مسجد میں داخل ہوا۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی لیکن عام طورپرنائیجریا میں دہشتگرد تنظیم بوکوحرام کی جانب سے حملے کئے جاتے رہےہیں جس کی ذمہ داری بھی وہ قبول کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوجا شہر کے پناہ گزینوں کے کیمپ میں بھی اسی نوعیت کے حملے میں 14 افراد مارے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔