سشمیتا سین نے بڑھاپے میں قدم رکھ دیا؛ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 1 نومبر 2017
 سشمیتا سین خوبصورتی کے علاوہ اپنی سلجھی ہوئی طبعیت اور نرم گفتگو کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں ؛فوٹوفائل

سشمیتا سین خوبصورتی کے علاوہ اپنی سلجھی ہوئی طبعیت اور نرم گفتگو کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں ؛فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین کی بغیر میک اپ تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے جن میں وہ جوان اور خوبصورت دوشیزہ کے بجائے عمررسیدہ عورت نظر آرہی ہیں۔

کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب حاصل کرنےوالی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین خوبصورتی کےعلاوہ اپنی سلجھی ہوئی طبعیت اورنرم گفتگو کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ سشمیتا فلموں میں تو کم لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اوراکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سشمیتا سین کی بیٹی نےدھوم مچادی

41 سال عمر ہونے کے باوجود سشمیتا شیئر کی جانے والی تصاویر میں نہایت خوبصورت اورحسین نظر آتی ہیں تاہم حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے ثابت کردیا کہ سشمیتا کی خوبصورتی قدرتی نہیں بلکہ میک اپ کا کمال ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سشمیتا سین کو جیون ساتھی مل گیا؟

جی ہاں سشمیتا سین کی ائیر پورٹ پر لی گئیں تصاویر تیزی سےانٹرنیٹ پروائرل ہورہی ہیں۔ تصاویر میں سشمیتا سرخ رنگ کا کوٹ پہنے آنکھوں میں کالا چشمہ لگائے بالکل پہچانی نہیں جا رہیں جب کہ ان کے چہرے پر جھریاں واضح طورپر نظرآرہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ اداکارہ نے بڑھاپے میں قدم رکھ دیا ہےاور ان کی ساری خوبصورتی میک اپ کی مرہون منت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔