وزیراعلیٰ نے نویں اوردسویں کے طلبہ سے امتحانی فیس لینے کا نوٹس لے لیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 2 نومبر 2017
وزیراعلیٰ نے نویں اوردسویں کے طلبہ سے امتحانی فیس لینے کا نوٹس لے لیا
 فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ نے نویں اوردسویں کے طلبہ سے امتحانی فیس لینے کا نوٹس لے لیا فوٹو: فائل

 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری اسکولوں میں نویں اوردسویں جماعت کے طلبہ وطالبات سے امتحانی فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات سے امتحانی فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری اسکول امتحانی فیس وصول نہیں کرسکتا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ اگر تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم جمع کرائیں گے تو اس صورت میں انھیں لیٹ فیس ادا کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام امتحانی بورڈز اور سیکریٹری بورڈزکو نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات سے فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔