ٹی 20 کرکٹ رینکنگ؛ چھکوں میں روہت، سریش رائنا سے آگے نکل گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 2 نومبر 2017
ٹی 20 کرکٹ : زیادہ چھکوں میں روہت، سریش رائنا سے آگے نکل گئے
فوٹو:فائل

ٹی 20 کرکٹ : زیادہ چھکوں میں روہت، سریش رائنا سے آگے نکل گئے فوٹو:فائل

نئی دہلی:  بھارتی اوپنر روہت شرما ٹی 20 میں زیادہ چھکے لگانے میں تمام ملکی بیٹسمینوں سے آگے نکل گئے۔

انھوں نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 88 کی اننگز میں 4 بلند وبالا اسٹروکس کھیلے، جس کے بعد اس فارمیٹ میں ان کے مجموعی چھکوں کی تعداد 266 ہوگئی۔

سریش رائنا اب 265 چھکوں کے ہمراہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، یوراج 244 تیسرے، دھونی 226 چوتھے ، یوسف پٹھان221پانچویں اور ویرات کوہلی214 چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ آل ٹائم فہرست میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل 309 میچز میں 772 سکسرز کے ساتھ نمایاں ترین ہیں۔ روہت مختصر فارمیٹ میں 1300 سے زائد رنز بھی اپنے نام درج کراکے دوسرے کامیاب بھارتی بیٹسمین ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔