- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
نجم سیٹھی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ بنگلہ دیش کوبھی ’’بگ فش‘‘قرار دیدیا
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ بنگلہ دیش کو بھی ’’بگ فش‘‘ قرار دیدیا۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان اور آئرلینڈ کو بلا سکتے ہیں لیکن میرا ہدف ’’بگ فش‘‘ ہے، اس لیے جنوبی افریقہ کے ساتھ بنگلہ دیش کو بھی دعوت دے رہے ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بڑی سیریز ہو۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کو صفِ اول کی ٹیموں میں شمار نہیں کیا جا سکتا، بنگال ٹائیگرز کبھی کبھار کسی بڑی ٹیم سے میچ جیت جائیں تو پورے ملک میں جشن منایا جاتا ہے۔
اس کے باوجود نجم سیٹھی نے ان کو ’’بگ فش‘‘ قرار دیتے ہوئے کرکٹ کے عالمی منظر نامے سے اپنی لاعلمی کا ثبوت دیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش ماضی میں کئی باروعدہ کرنے کے باوجود دورہ پاکستان سے انکار بھی کرچکا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاملات چل رہے ہیںِ۔ انھوں نے جوابی ٹور کا مطالبہ کیا ہے، گرین شرٹس 2019 میں ہی وہاں کھیلنے کیلیے جا سکتے ہیں، اس وقت تک خاصی دیرہو جائے گی، اس لیے پی سی بی ان کو لاہور میں ہونے والی سیریز کی آمدنی سے حصہ دے سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔