حسین اور حسن نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  جمعـء 3 نومبر 2017
ایل ڈی اے حکام کو لکھے گئے مراسلے میں حسن نواز اور حسین نواز کے شناختی نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ایل ڈی اے حکام کو لکھے گئے مراسلے میں حسن نواز اور حسین نواز کے شناختی نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسین اور حسن نواز کی لاہور میں جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں۔

نیب لاہور نے ایل ڈی اے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر اداروں کو مراسلے لکھے ہیں جس میں حسین اور حسن نواز کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ایل ڈی اے حکام کو لکھے گئے مراسلے میں حسن نواز اور حسین نواز کے شناختی نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا اور اب ان کی جائیداد قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جب کہ ایس ای سی پی نے حسن اور حسین نواز کی کمپنیوں کے حصص منجمد کرنے کی تیاری کر لی، ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکام پر مکمل عمل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔