اعتزاز احسن جارحانہ سیاست کا مشورہ اپنی قیادت کو دیں، چوہدری نثار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 3 نومبر 2017
اعتزاز احسن کی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے، رہنما ن لیگ۔ فوٹو: فائل

اعتزاز احسن کی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے، رہنما ن لیگ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر اعتزاز احسن کو جارحانہ اندازِ سیاست پسند ہے توانھیں ایسا مشورہ اپنی پارٹی قیادت کو دینا چاہیے۔

چوہدری نثار علی خان نے اعتزاز احسن کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اعتزاز احسن کو جارحانہ اندازِ سیاست پسند ہے توانھیں ایسا مشورہ اپنی پارٹی قیادت کو دینا چاہیے کیونکہ ان کی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے۔ اعتزاز کے بیان پر اپنے تبصرے میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی لیڈرشپ کے حوالے سے اعتزاز احسن کے انتہائی ذاتی بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔