چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 3 نومبر 2017
مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ارکان میں اتفاق رائے نہیں، چین۔ فوٹو: فائل

مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ارکان میں اتفاق رائے نہیں، چین۔ فوٹو: فائل

نیو یارک: چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرارداد کو روکتے ہوئے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کا بھارت میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کردار پر کمیٹی ارکان میں کوئی اتفاق رائے موجود نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چین نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد روک دی

بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار چوتھی دفعہ چین نے سلامتی کونسل میں بھارتی قرار داد کو ویٹو کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔