سونا 50 روپے تولہ سستا

بزنس رپورٹر  ہفتہ 4 نومبر 2017
  فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر668.57 روپے ہوگئی۔: فوٹو: فائل

فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر668.57 روپے ہوگئی۔: فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1275 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر53050 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45471 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے780 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر668.57 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔