بحریہ ہر قیمت پر بحری سرحدوں کی حفاظت کرے گی، نیول چیف

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 4 نومبر 2017
تربت: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بحریہ کے افسران اور سیلرز سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو : آئی این پی

تربت: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بحریہ کے افسران اور سیلرز سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو : آئی این پی

 کراچی:  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی ہر قیمت پر ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کرتی رہے گی۔

شہری سہولتیں بشمول پی این ماڈل اسکول تربت مقامی آبادی کو معیاری سہولتیں ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو تربت ، گوادر اور جناح نیول بیس اورماڑہ سمیت ساحلی علاقوں میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات اور یونٹس کے دورے کے موقع پر کیا، دورے کے دوران نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بندرگاہ کے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا، پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد نیول چیف کا ساحلی علاقوں کا یہ پہلا دورہ ہے، تربت میں قائم پاک بحریہ کے فضائی اسٹیشن آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول چیف کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کو پی این ایس صدیق کی کارکردگی۔

دآپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال، مقامی آبادی کی سماجی و معاشی بہبود کیلیے جاری ترقیاتی منصوبوں اور قومی تعمیر و ترقی کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی این ایس صدیق نیول ایئر بیس کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہاں کمرشل فضائی سرگرمیوں کے امکانات بھی روشن ہوں گے جس سے بلوچستان اور گردو نواح میں اقتصادی ترقی کو تیزی سے فروغ حاصل ہوگا، چیف آف نیول اسٹاف نے تربت، گوادر اور اورماڑہ میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔