پی ٹی سی ایل کے رٹائرڈ ملازمین پنشن میں 42 فیصد اضافے سے محروم

ناصر الدین  ہفتہ 4 نومبر 2017
انتظار میں 100 سے زائد رٹائرڈ ملازمین انتقال کر چکے، واجبات دلوائے جائیں، پنشنرز ایسوسی ایشن
 فوٹو: فائل

انتظار میں 100 سے زائد رٹائرڈ ملازمین انتقال کر چکے، واجبات دلوائے جائیں، پنشنرز ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

 کراچی:  پی ٹی سی ایل کے رٹائرڈ ملازمین پنشن میں42 فیصد اضافے سے محروم ہیں، رٹائرڈ ملازمین کو 2010 سے اب تک حکومت کے پنشن میں اعلان کردہ اضافے کے برعکس ہر سال صرف 8 فیصد اضافہ دیا گیا جس کے باعث ملازمین اور ان کے اہلخانہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

پنشن کے انتظارمیں ابتک 100 سے زائد رٹائرڈ ملازمین انتقال کرچکے ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے رٹائرڈ ملازمین کے معاملات کو چلانے کیلیے پی ٹی ای ٹی PTET کے نام سے ادارہ قائم کیا تھا جو پی ٹی سی ایل کے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے، پی ٹی سی ایل کے رٹائرڈ ملازمین کو سرکاری قوانین کے مطابق ملنے والی پنشن میں اضافہ گزشتہ 8 سال سے کٹوتی کرکے دیا جارہا ہے، 8برسوں میں ملازمین کی پنشن میں 42 فیصد کٹوتی کی گئی اور رٹائرڈ ملازمین اس کٹوتی شدہ پنشن کی ادائیگی کا انتظار کر رہے ہیںجس سے پنشنرز کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو2009 تک حکومت کی طرف سے جاری کردہ پنشن میں سالانہ اضافہ متواتردیا گیا 2010 میں وزا۔

رت خزانہ کی طرف سے پنشن میں سالانہ اضافے کے علاوہ میڈیکل الاؤنس بھی 20 فیصد سے 25 فیصد دیا گیا اور فیملی پنشن میں بھی 25 فیصد اضافہ کیا گیا لیکن پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو میڈیکل الاؤنس اور فیملی پنشن میں اضافہ نہیں دیا گیا، اعداد و شمار کے مطابق 2010 سے 2016 تک پنشن میں سالانہ اضافے میں 32 فیصد کٹوتی کی جاچکی ہے جبکہ 2017 کا 10 فیصد اضافہ ابتک نہیں دیا گیا اس طرح رٹائرڈ ملازمین کی 42 فیصد پنشن رکی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔